چھتیس گڑھ میں اگلے سال کے آخر میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تیاریوں
کو رفتار دینے کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر امت شاہ ریاست
کا تین روزہ دورہ کریں گے۔مسٹر شاہ نے بھونیشور میں
کل ختم ہوئی پارٹی کی قومی مجلس عاملہ کی میٹنگ
میں 90 دنوں کے اپنے ملک گیر دورے کے اعلان پروگرام میں تین دنوں کا قیام
چھتیس گڑھ کے لئے طے کیا ہے۔مسٹر شاہ کا یہ دورہ مئی کے آخری ہفتے میں ہونے کا امکان ہے۔